جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف 182 بٹالین نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول پلوامہ کے طلباء کے ٹور کا اہتمام کیا تھا۔ ضلع پلوامہ کے باصلاحیت بچوں کو فن، ثقافت، روایت، سماجی ہم آہنگی اور "ایک بھارت شریسٹھ بھارت" اور "تنوع میں اتحاد" کے اخلاق کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے ایک پانچ روزہ بھارت درشن ٹور کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جنہیں سی آر پی ایف 182 بٹالین کے کمانڈنٹ دیپک دوندیال نے جھنڈی دکھا کر روانہ کردیا۔ CRPF 182 Battalion organized Bharat Darshan Tour for students
Bharat Darshan Tour: سی آر پی ایف نے طلبہ کو 'بھارت درشن ٹور' پر روانہ کیا - گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ کے طلباء کے لیے ٹور کا اہتمام
سی آر پی ایف نے عوام کے ساتھ اچھی تعلقات قائم کرنے کی پہل کو جاری رکھتے ہوئے کئی اسکولی بچوں کو بھارت درشن ٹور کے لیے روانہ کیا۔ 182 بٹالین سی آر پی ایف نے طلباء کے لیے بھارت درشن ٹور کا اہتمام کیا۔ Bharat Darshan Tour for Students
یہ بھی پڑھیں: Bharat Darshan Tour Organized for Youth: سی آر پی ایف نے نوجوانوں کو 'بھارت درشن ٹور' پر روانہ کیا
یہ ٹور 10 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ ان 05 دنوں کے دوران طلباء دہلی اور جے پور میں تاریخی مقامات اور قومی اہمیت کے مقامات کا دورہ کریں گے۔ وہی طلباء اس دورے کے لیے پرجوش تھے۔ اس ٹور میں 10 بچے اور ایک استاد شامل ہیں جن کو یونٹ افسران کی موجودگی میں روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ سی آر پی ایف نے طلباء سے خطاب کیا اور منعقد کیے گئے ٹور کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ یہ پروگرام سی آر پی ایف کے سوک ایکشن پروگرام کے تحت منقعد کیا گیا تھا۔ Tour organized for Government Boys Higher Secondary School Pulwama students