پلوامہ: عوام کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 180 بٹالین کی جانب سے دودھ مرگ، ترال میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا CRPF 180 Bn Organised Medical Camp in DoodhMarg, Tral جس میں سیول ڈاکٹروں نے دیہات اور مضافاتی علاقے سے آئے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کیں۔
طبی کیمپ میں آئے مقامی باشندوں نے دودھ مرگ جیسے دور دراز علاقہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے کیمپ کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں جائیں گے۔ Medicine Distributed Free during Medical Camp in Tral