مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں مختلف مقامات پر ہوئی شدید ژالہ باری کے باعث فصلیں تباہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ترال میں اچانک موسم کا مزاج بدلا اور شدید بارش کے ژالہ باری ہوئی، جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں مکئی، راجماش، اخروٹ اور سبزی کیاریوں کو زبردست نقصان پہنچا۔
ترال: شدید ژالہ باری کے باعث فصلیں تباہ مقامی شہری محمد عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قہر انگیز ژالہ باری نے ان کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور اب انتظامیہ کو متاثرہ زمینداروں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے۔
وہیں منظور کھاری نے بتایا کہ کہ قہر انگیز ژالہ باری نے مکئ اور دیگر فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ کسان پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کسانوں کی مدد کریں تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔