پلوامہ (جموں کشمیر) :معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق پلوامہ پولیس کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ اسد اللہ موچی ولد غلام احمد موچی نامی ایک منشیات فروش نے اپنے رہائشی مکان واقع ساکنہ شیخ محلہ، بیلو میں ممنوعہ اشیاء/ منشیات کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔
پلوامہ پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او، پولیس اسٹیشن راجپورہ کی قیادت میں پولیس پارٹی نے اسد اللہ موچی کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران پولیس ٹیم کو رہائشی مکان سے 2.5 کلو گرام اور 5.6 کلو گرام چرس پاؤڈر، جنہیں 02 نائلون تھیلوں میں چھپایا گیا تھا، کو بر آمد کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق ملزم/منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا جہاں وہ اس وقت زیر حراست ہے۔