اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد - مسعہ مرگ میدان

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کے دوران کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

پلوامہ: لاک ڈائون کے دوران کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
پلوامہ: لاک ڈائون کے دوران کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

By

Published : Jun 7, 2021, 1:10 PM IST

جہاں ایک جانب کووڈ19 کی دوسری لہر کے دوران لاک ڈائون نافذ العمل ہے اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہے وہیں ضلع پلوامہ میں کرکٹ ٹورنامنت انعقاد کیا گیا جس میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پلوامہ: لاک ڈائون کے دوران کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے مسعہ مرگ میدان میں منعقد کیے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ میں 32ٹیموں نے شرکت کی۔

فائنل میں راجپور الیون اور پلوامہ الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں پلوامہ الیون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مد مقابل ٹیم کو 105 رنز کا ہدف دیا۔

راجپورہ کی ٹیم 99 رنز بنا آل آئوٹ ہو گئی اور اس طرح پلوامہ الیون نے ٹورنامنٹ میں جیت درج کر لی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ وہیں فائنل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details