ترال:جنونی ترال میں فوج کے 42 آر آر بٹالین کی جانب سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام کو پہنچا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بسمنی الیون اور سیموہ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں بسمنی کی ٹیم نے 11 رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا۔ اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس ٹورنامیٹ میں ترال علاقے کی سولہ ٹیموں نے شرکت کی۔ فوج نے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام علاقے کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے کیا تھا Army conducts cricket match in Tral۔
Cricket Match in Tral: ترال میں کرکٹ پریمیر لیگ کا اختتام
ترال میں فوج کے 42 آر آر بٹالین کی جانب سے علاقے کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سولہ ٹیموں نے شرکت کی اور فائنل مقابلے میں بسمنی الیون نے جیت درج کی۔ Bismani XI won the match
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بسمنی الیون کے کپتان عبد القیوم نے بتایا کہ وہ فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا کیونکہ مقامی سطح پر ہمارے لیے آج تک کچھ نہیں کیا گیا۔
اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر میجر وجے ویشنو نے بتایا کہ وہ ایسے ٹونامنٹوں کا انقعاد اس لیے کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مل سکے اور وہ قومی سطح پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے کیونکہ یہاں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے۔ عمران ملک اور دیگر نوجوان اس وقت کے کھلاڑیوں کے لیے مثال بن سکتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ وہ مارشل آرٹ اور دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ بھی منعقد کرائیں گے۔
مزید پڑھیں: