اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cosco Ball Cricket Championship: رمضان المبارک میں کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ - پلوامہ رمضان المبارک میں

ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں رمضان المبارک کے ایام میں منعقد کیے جا رہے کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ میں مختلف علاقوں کی 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ Cricket During Holy month of Ramadhan

رمضان المبارک میں کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ
رمضان المبارک میں کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ

By

Published : Mar 27, 2023, 6:21 PM IST

رمضان المبارک میں کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ

پلوامہ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں ایک مقامی فلاحی ادارہ ’’رہمو پبلک انٹرسٹ‘‘ نے نوجوانوں کے لیے ’’کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد رمضان المبارک میں بھی نوجوانوں کو کھیل کود میں مشغول رکھنا ہے۔ پیر کو رمضان المبارک کاسکو بال کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔

اس موقعے پر رہمو علاقے سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی خاصی تعداد ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہوئی۔ تحصیلدار راجپورہ زاہد غنی نے اس مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تحصیلدار راجپورہ نے فلاحی ادارہ راہمو پبلک انٹرسٹ کی سراہنا کی اور کہا ’’اس کے ساتھ منسلک نوجوان علاقے کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں۔ اس ادارے کے ساتھ منسلک نوجوان علاقے کی بہبودی اور ترقی کے لئے ہر وقت موجود رہتے ہیں اور علاقے کے مسائل کو اُجاگر کرکے انہیں حل کروانے کی کوشش کرتے ہیں یہی نوجوان اس علاقے کی صحیح نمائندگی کرتے ہیں۔‘‘

فلاحی ادارپ رہمو پبلک انٹرسٹ کے سربراہ رئیس احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ برس بھی ہم نے رمضان المبارک میں اس طرح کا ایک کاسکو کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جو کافی کامیاب رہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’امسال ہم نے پھر سے اس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف علاقوں کی 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:Pulwama Tennis Ball Cricket پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپیئن شپ کا آغاز

ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے کھلاڑیوں نے کہا کہ اس طرح کے کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے سے نوجوان کھیل کود کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں ساتھ ہیں نوجوانوں میں موجود صلاحیتیں بھی نکھر جاتی ہیں۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ ’’اس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی بتیس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جب۔‘‘ نوجوانوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فلاحی ادارہ رہمو پبلک انٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details