اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: ناجاٸز منافع خوروں سے ہزاروں روپیے جرمانہ وصول - corona violaters

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں چیکنگ کے دوران ماسکس تقسیم کۓ گۓ، جبکہ ناجاٸز منافع خوروں سے 25000 روپیہ جرمانہ کے طور وصول کیا گیا۔

ناجاٸز منافع خوروں سے ہزاروں روپیے جرمانہ وصول
ناجاٸز منافع خوروں سے ہزاروں روپیے جرمانہ وصول

By

Published : Apr 22, 2021, 10:50 PM IST

ناجاٸز منافع خوری اور ماسکس نہ پہننے کے خلاف ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران ایک دکان کو سربمہر کیا گیا۔

ناجاٸز منافع خوروں سے ہزاروں روپیے جرمانہ وصول

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کی ہدایت پر آج اے ڈی سی فوڈ اور تحصیلدار پانپور کی سربراہی میں قصبہ پانپور میں میونسپل کمیٹی، تحصیل انتظامیہ پانپور اور عوامی امور صارفین محکمے نے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ اور ماسک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک مہم چلائی جس کے تحت ٹیم نے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں یا بغیر ریٹ لسٹ کے اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاٸی گٸ۔

مہم کے دوران ٹیم نے ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوۓ ایک دکان کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ مہنگے دام ایشاء خردنی فروخت کرنے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 25000 جرمانہ کے طور وصول کیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں اور سبزی فروشوں سے کہا گیا کہ وہ گراہکوں کو لوٹنے کے بجاۓ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خردنی فروخت کریں وہی ان پر زور دیا گیا کہ وہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوۓ کوڈ SOPs پر سختی سے عمل کرے، تاکہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جاۓ گا۔انہوں نے دکانداروں کے علاوہ عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیس او پیز کو پوری طرح سے اپناۓ تاکہ اس مہلک بیماری کے انفیکشن کو روکا جا سکے۔ تحصیلدار نے دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ نرخ ناموں پر مکمل طور عمل کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کاروآٸی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details