ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے سی آر پی سی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور سیکشن 144 کے تحت احکامات کا استعمال کرتے ہوئے پلوامہ کے سات دیہات کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ ان دیہات میں کسی بھی فرد کو گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور لوگ اپنے گھروں پر قیام کر کے مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں گے۔
اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے آج حکم جاری کیا ہے جس میں تحصیل راج پورہ کے گائوں خیام، سنگروانی، ابھامہ اور تحصیل پلوامہ کے گڈوڑہ، چاندگام، پنگلینہ اور پیرگام ریڈ زون کے زمرے میں آتے ہیں اور ان تحصیلوں کے ملحقہ دیہاتوں میں ریڈ زون جاری کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات احتیاطی اور عام لوگوں کی بھلائی کے لئے اٹھائے گیے ہیں۔