اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: دیگر ریاستوں سے لوٹے افراد کی اسکریننگ - دیگر ریاستوں سے لوٹے افراد کی اسکریننگ

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں لاک ڈاؤن سے جہاں عام زندگی مفلوج ہے وہیں انتظامیہ نے ان افراد کی سکرینگ کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں سکرینگ وارڈ قائم کیا ہے جو حال ہی میں جموں اور دیگر ریاستوں سے وادی لوٹے ہیں۔

دیگر ریاستوں سے لوٹے افراد کی اسکریننگ
دیگر ریاستوں سے لوٹے افراد کی اسکریننگ

By

Published : Mar 29, 2020, 4:15 PM IST

انتظامیہ کے مطابق ان افراد کو لور منڈا قاضی گند میں سکرینگ کی گئی ہے تاہم اب دوبارہ سکرینگ کرانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو ٹالا جا سکے۔

دیگر ریاستوں سے لوٹے افراد کی اسکریننگ

سکرینگ کے مرحلے سے گزرنے والے افراد بھی انتظامیہ کی اس کوشش کو ستائش کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ایک مقامی شخص سونو سنگھ نے بتایا کہ بیرون وادی سے آئے ہوئے تمام افراد کو سکرینگ کے مرحلے سے گزرنا چاہیے تاکہ اپنے آپ اور سماج کے لیے کوئی خطرہ پیدا نہیں کر سکیں

انتظامیہ نے غیر ریاستی مزدوروں اور چھاپڑی فروشوں کی سکرینگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

بہار سے تعلق رکھنے والے لال بہادر شاستری کا کہنا تھا کہ انکو انتظامیہ کی طرف سے سکرینگ کرانے کے لیے کہا گیا حالانکہ وہ پچھلے چار ماہ سے ترال میں ہے تاہم وہ اہل خانہ کے ساتھ ہسپتال آئے ہیں کیونکہ احتیاط میں ہی بہتری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details