کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جہاں سیول انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ، ترال پامپور اور کھریو علاقوں میں پولیس نے کووڈ 19 کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور سرکاری ایڈوائزری کو عوام تک پہنچانے کے لیے واٹس ایپ گروپس کا قیام عمل میں لایا ہے۔
پولیس انتظامیہ کے مطابق ایک ڈی ایس پی لیول رینک کا آفیسر ان گروپس کا ایڈمن بنایا گیا ہے جبکہ متعلقہ علاقوں کی ذی عزت شخصیات اور رضاکاروں کو گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔