اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: قرنطینہ مکمل کرکے 80 افراد واپس گھر روانہ

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے واقعات کے درمیان آج جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں قرنطینہ کی مدت کو پورا کرنے پر قریباً 80 افراد کو گھروں کی طرف روانہ کیا گیا۔

اونتی پورہ: قرنطینہ مکمل کرکے 80 افراد واپس گھر روانہ
اونتی پورہ: قرنطینہ مکمل کرکے 80 افراد واپس گھر روانہ

By

Published : Apr 8, 2020, 12:30 PM IST

تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں قایم قرنطینہ سینٹر میں 14 روز کی معیاد کو مکمل کرنے پر آج ان افراد کو اپنے اپنے گھروں کے لیے روانہ کیا گیا۔

اس موقع پرانتظامیہ کے کئی عہدیدار اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے گرمجوشی کے ساتھ قرنطینہ کی مدت کو پورا کرنے والے افراد کو الوداع کہا۔

اونتی پورہ: قرنطینہ مکمل کرکے 80 افراد واپس گھر روانہ

قرنطینہ سینٹر میں رہنے والے محمد لطیف نامی شخص نے انتظامیہ کی جانب سے انھیں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوڈل آفیسر سہیل احمد نے بتایا کہ چودہ دن کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ان افراد کو گھروں کے لیے روانہ کیا گیا ہے انہوں نے عوام سے ٹراول ہسٹری نہ چھپانے کی اپیل بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details