پلوامہ: رویندر سنگھ ساکن قویل ترال، جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کے چچازاد بھائی تھے کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ منگل کو رویندر سنگھ کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ PDP Spokesperson’s Cousin passed Away
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بیان میں پارٹی رہنما کے کزن کے افسوسناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے لیے دعا کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مرحوم کو غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کے لیے ان کی خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔‘‘ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے ٹیلی فون پر ڈاکٹر ہر بخش کے ساتھ بات کی اور اپنی طرف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ Cousin of PDP Spokesperson Dr Harbhaksh Singh passed Away