اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: ترال میں مہنگائی عروج پر

کورونا وائرس کے پیش نظر مہنگائی سے غریب عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لاک ڈاؤن: ترال میں مہنگائی عروج پر
لاک ڈاؤن: ترال میں مہنگائی عروج پر

By

Published : Apr 3, 2020, 3:09 PM IST

کورونا وائرس کے قہر کے چلتے جہاں پوری وادی میں زندگی کا پہیہ جام ہو چکا ہے اور سرکاری طور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کے خلاف کاروائی بھی کی جا رہی ہے اس بیچ جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں اشیائے خوردنی کی قلت اور مہنگائی سے غریب عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

اور انتظامیہ کے بلند بانگ سرکاری دعوں کے باوجود ترال میں مہنگائی دورآچکا ہے اگرچہ سبزیاں اور میوہ بازار میں موجود ہے لیکن مہنگائی کے ہوتے ہوئے عام لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔

مقامی شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے چلتے اب ان کی قوت خرید جواب دے رہی ہے اور اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ بے بس نظر آ رہا ہے ادھر ترال علاقے کے ستورہ، نارستان اور دیگر کنڈی علاقوں میں بھی اشیاء خورد و نوش کی قلت کی شکایات موصول ہوئی ہیں آبادی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details