ضلع پلوامہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کی گئی ہیں جو ہفتہ کو پانچویں روز بھی نافذ رہیں۔
کورونا وائرس: پلوامہ کے 61دیہات ریڈ زون قرار ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد کے چلتے ضلع میں پانچ دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے چلتے ضلع میں تمام کاروباری ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔
پلوامہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی کل تعداد 792 ہے جبکہ ضلع میں اب تک اس وبائی مرض سے 9 افراد فوت ہو چکے ہیں جبکہ 395 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں، وہیں ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز میں 578 افراد طبی نگہداشت میں ہیں۔
بڑھتے مثبت کیسز کی وجہ سے ضلع پلوامہ میں 61 دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، ان علاقوں میں نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ادھر ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔