ترال:آل انڈیا کوآپریٹو ویک کے سلسلے میں آج ٹاؤن ہال ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کی،جبکہ اسسٹنٹ رجسٹر کواپیریٹو ڈاکٹر معین کے علاوہ ڈیلروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔Cooperative week Inaugural Function In Tral
Cooperative week In Tral ترال میں کوآپریٹو ویک کے حوالے سے تقریب منعقد - کواپیریٹو ویک جموں و کشمیر
ملک بھر میں ہر برس چودہ سے اکیس نومبر تک کوآپیریٹو ویک منایا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں آج ترال ٹاؤن ہال میں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایوشمان بھارت اور دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔Cooperative week Inaugural Function In Tral
تقریب میں مختلف مرکزی اسکیموں کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی گئی جبکہ نئے سینٹرس کھولنے کے لیے بھی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی استفسارات کا بھی عہدیداروں نے جواب دیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رجسٹرار کوپیریٹو سوسائٹی ترال ڈاکٹر معین نے بتایا کہ ہر سال چودہ سے اکیس نومبر تک کواپیریٹو ویک منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں آج ٹاؤن ہال ترال میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایوشمان بھارت اور دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔Registrar Cooperative Society Tral Dr. Moeen