اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: منریگا ٹھیکہ داروں کا خاموش احتجاج

محکمہ دیہی ترقی کے تحت کام کرنے والے منریگا ٹھیکہ داروں نے بدھ کو قصبہ ترال میں اپنی مانگوں کو لیکر خاموش احتجاج کیا۔

ترال: منریگا ٹھیکہ داروں کا خاموش احتجاج
ترال: منریگا ٹھیکہ داروں کا خاموش احتجاج

By

Published : Sep 9, 2020, 3:03 PM IST

جنوبی کشمیر میں قصبہ ترال کے محکمہ دیہی ترقی کے مقامی دفتر کے باہر منریگا ٹھیکہ داروں نے بدھ کو ایک خاموش احتجاج کیا۔

محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے منریگا ٹھیکہ داروں کی ایک بڑی تعداد مقامی بلاک احاطے میں جمع ہوئی اور ہاتھوں میں بینر لیکر مقامی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف احتجاج درج کیا۔

ترال: منریگا ٹھیکہ داروں کا خاموش احتجاج

مقامی ٹھیکہ داروں نے بتایا کہ ’’مذکورہ آفیسر نہ صرف ٹھیکداروں کے ساتھ نا مناسب سلوک اختیار کر رہا ہے بلکہ ان کی بلوں میں غیر ضروری کٹوتی کر کے ٹھیکہ داروں کے حقوق پر شب خون مار رہا ہے۔‘‘

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ٹھیکہ داروں نے بتایا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیں جسکی وجہ سے ترال بلاک کا کام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے ضلع انتطامیہ سے مذکورہ افسر کو فوری طور پر تبدیل کیے جانے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details