اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rainfall Affected Fruit Farmers: ترال میں مسلسل بارش سے کسان پریشان - باغات میں بارشوں نے نقصان

وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے ہو رہی بارشوں کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں کمی ہوئی وہیں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کھڑی فصلوں، میوہ جات اور سبزی میں کیڑوں نے نقصان پہنچا دیا ہے۔ کسانوں کے مطابق محکمہ زراعت اور ہارٹیکلچر خوابِ خرگوش میں ہیں۔

continue-rainfall-brings-misery-to-farmers-in-tral
ترال میں مسلسل بارش سے کسان پریشان

By

Published : Jul 16, 2022, 10:37 PM IST

ترال:وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے ہو رہی بارشوں کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے اور لوگوں نے گرمی سے راحت حاصل کی، وہیں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں فصلوں، میوہ جات اور سبزی میں کیڑوں نے نقصان پہنچا دیا ہے۔

ترال میں مسلسل بارش سے کسان پریشان

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی مسلسل بارشوں سے کسانوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں کیونکہ علاقے میں سیب کے باغات میں مایٹ اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ مقامی کسانوں نے الزام عائد کیا کہ ہارٹیکلچر یا زراعت محکمے کے عہدیدار دفاتر سے باہر نکلنے میں عار محسوس کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مسلسل بارش سے جہاں سبھی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے وہیں سیب کے باغات میں بیماریوں نے جنم لیا ہے جس کی وجہ سے میوہ صنعت کو بڑے، پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وہیں علاقے کے بالائی دیہات میں مکئی کی فصل کو بھی نقصان ہوا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دینے اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:



اس دوران ای ٹی وی بھارت نے ہارٹیکلچر اور ایگریکلچر دفاتر جا کر محکمانہ رپورٹ لینے کی کوشش کی لیکن دونوں مقامات پر آفیسران دستیاب نہیں تھے اور کہا گیا کہ وہ میٹنگ میں پلوامہ گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details