پلوامہ: دہی ترقی محکمہ کی جانب سے بھلے ہی دیہی علاقوں میں جامع تعمیر و ترقی کے لیے بلند بانگ دعوے کیے جا رہے ہوں لیکن زمینی حقائق اس بات کی نفی کرتے ہیں۔Constructed by RDD playgroun In Tral
نارستان ترال میں کھیل کے میدان خستہ حالی کے شکار تازہ مثال جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے سامنے آئی ہے، جہاں دیہی ترقی محکمہ نے ٹراوٹ مچھلیوں کے لیے مہشور نالہ نارستان کے درمیان کھیل کا میدان تعمیر کر کے عجب مثال قائم کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جہاں میدان بنایا گیا ہے وہ جگہ پتھریلی ہے جہاں کھیلنے سے کھلاڑی زخمی ہوسکتے ہیں۔
مقامی کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں کھیلنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور محکمہ اس کھیل کے میدان کی تعمیر تجدید میں تساہلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایک مقامی شہری نے بتایا کہ کھیل گاہ میں نوکیلے پتھروں سے ہمارے بچے زخمی ہو سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس بارے میں اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Roads Shamble in Tral: نورآباد ترال کی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام پریشان