یوم آئین موقع پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے تمہید پڑھ کر سنائی اور بنیادی فرائض کا حلف وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے لیا۔
اونتی پورہ میں یوم آئین کے پیش نظرتقریب کا اہتمام پروفیسر شکیل احمد رمشو سمیت یونیورسٹی کے دیگر عملہ بھی موجود تھے۔
وہیں وائس چانسلر، آئی یو ایس ٹی (IUST) شکیل احمد رومشو نے آئین کے مختلف پہلوؤں بشمول بنیادی حقوق اور بنیادی فرائض پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: Constitution Day in Anantnag: اننت ناگ میں یوم آئین کے پیش نظرتقریب کا اہتمام
وہیں یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال نے بتایا کہ یہ دن ہمیں ملک کے تئیں وفادار رہنے اور اس کے خدوخال پر غور کرنے کی تحریک دیتا ہے۔