اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس رہنما سریندر سنگھ چنئی نے ترال کے بالائی علاقے کا دورہ کیا

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے بالائی علاقے کا کانگریس کے سینئر رہنما سریندر سنگھ چنئی نے دورہ کیا، مقامی لوگوں نے انہیں درپیش مسائل سے روبرو کرایا جس پر انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اسے انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا۔

Congress leader Sarendra Singh Chennai visited the upper reaches of Tral
Congress leader Sarendra Singh Chennai visited the upper reaches of Tral

By

Published : Nov 14, 2021, 10:48 AM IST

پلوامہ، ترال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سیکریٹری سریندر سنگھ چنئی نے پلوامہ ضلع کے ترال کے بالائی علاقے دودھ مرگ، ناگہ پتھری، وزل کلناڈ اور مضافاتی گاؤں کا دورہ کر عوامی وفود سے ملاقات کی۔ اس دوران لوگوں نے اپنے مسائل سے انہیں روشناس کرایا، جسے چنئی سنگھ نے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور و خوض کرنے کی یقین دہانی کرائی، انھیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیے


سریندر سنگھ چنئی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترال میں بجلی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے اور انتظامیہ کے دعوے اس حوالے سے سچ ثابت نہیں ہورہے ہیں جب کہ ترال کے بالائی علاقوں میں مواصلاتی نظام نہ ہونے سے عوام کو جدید دور میں بھی زبردست مشکلات درپیش ہیں جب کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کی شکایت ہے کہ علاقے میں ویٹرنری سہولیات دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


سریندر سنگھ چنئی نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ترال میں بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کے علاوہ دیگر معاملات کی طرف بھی توجہ دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details