سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے قدآور رہنما غلام نبی آزاد کے بھانجے مبشر آزاد کے بی جے پی میں شامل ہونے پر کانگریس رہنماؤں کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس رہنما سریندر سنگھ چنی نے کہاکہ' مبشر آزاد کا بی جے پی میں شامل ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ کانگریس نے آج واضح کردیا کہ مبشر کا کانگریس کے ساتھ دور کا واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی کانگریس کے رکن رہے ہیں۔' Mubashir Azad joins BJP
ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سینیئر لیڈر سریندر سنگھ چنی نے آج ترال میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ' مبشر آزاد کانگریس کا حصہ نہیں رہے ہیں اور ہر کوئی ذاتی حیثیت کے حساب سے کسی پارٹی میں ہو سکتا ہے اور وہ کیوں گئے اسکا جواب آزاد صاحب ہی بہتر دے سکتے ہیں۔'