اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat workers Joining Mainstream Politics جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بھاجپا کی حلیف جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا، وقار رسول وانی

جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ ملک کے دیگر ریاستوں میں الیکشن وقت سے قبل کیے جا رہے ہے، لیکن بدقسمتی سے یہاں انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات والی ریاستوں میں اپنی مہم کے دوران کشمیر میں امن کے دعوے کر رہی ہے لیکن یہاں انتخابات کرانے سے ڈرتی ہے۔

وقار رسول وانی
وقار رسول وانی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 9:21 PM IST

جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بھاجپا کی حلیف جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا، وقار رسول وانی

ترال(پلوامہ):کانگریس کی جانب سے آج ٹاؤن ہال اونتی پورہ میں یک روزہ ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کنونشن میں یو ٹی صدر وقار رسول وانی، جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ چنئی، ڈاکٹر فاروق آغا، محمد انور بٹ اور مہیلا صدر کشمیر شمیمہ رینہ کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی شمولیت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کانگریس کے صدر نے بتایا کہ کانگریس ہی واحد وہ پارٹی ہے جو جموں وکشمیر میں امن وترقی کو بحال کرنے کے لیے کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طرف ملک کے دیگر خطوں میں الیکشن وقت سے قبل بھی کیے جا رہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں انتخابات سے کنارہ کشی اختیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے قدرتی وسائل کو لوٹا جا رہا ہے اور مقامی لوگوں کے بجائے ان کے ٹھاکے بیروں ریاست کے لوگوں کو دیے جارہے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وقار رسول نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ارکان کو بھاجپا اور اس کی حلیف پارٹیوں میں شمولیت کے لیے ایجنسیوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ جماعت اسلامی کو ان پارٹیوں کے ساتھ نظریاتی اختلاف ہے لیکن اس سب کے باوجود دباؤ میں آکر وہ لوگ مجبور ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Jamaat e Islami Leader Joins Apni party کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے سابق کارکن اپنی پارٹی میں شامل

واضح رہے کہ حال ہی میں وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے سابق سرکاری ملازم اور کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے کارکن طلعت مجید نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ طلعت مجید پلوامہ ضلع کے گوری پورہ گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے اپنے کارکنان کو بھی اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details