پلوامہ: 'علامہ اقبالؒ کی روحانی دنیا' کے موضوع پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کانفرنس کی صدارت یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی جب کہ حمید نسیم رفیع آبادی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ Conference on Iqbal and his Spiritual Teachings معروف عالم دین مولانا احمد شاہ لولابی، پروفیسر عبدالحق (دہلی یونیورسٹی) اور پروفیسر عبدالقیوم وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی نے موضوع کی مناسبت سے مقالات پیش کیے۔
مقررین نے موضوع کی نسب سے علامہ اقبال کی فکر خصوصاً ان کے عارفانہ کلام پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Conference on Allama Iqbal at Islamic Univeristy of Science and Technology وہیں اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد ترالی کی کتاب مدرسہ ایجوکیشن سمیت دیگر پانچ کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ کانفرنس میں مدعو کیے گئے مقررین، فیکلٹی ممبران سمیت کئی اسکولز، کالجز کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔