پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ دیہی ترقی نے ضلع کے سرپنچوں اور پنچوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد شروع کیا ہے جس میں پی آر آئی ممبران کو آن لائن ٹینڈرز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں، جو کہ اب آن لائن ہوں گے، کے حوالے سے تربیت دی جا رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل انڈیا کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ Online Training for PRI Members in Pulwama
منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’تربیتی پروگرام کے دوران سرپنچوں اور پنچوں کے لیے کمپیوٹر اور آن لائن کورس کا تربیتی سیشن ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ ڈیجیٹل انڈیا تربیتی کورس میں پنچایتی اداروں کو مضبوط کرنے اور دیہی ترقی پلوامہ میں بدعنوانی کے عمل کو روکنے کے لئے ایک بہترین اقدام ہے۔‘‘ تربیتی پروگرام میں شامل سرپنچوں نے کہا کہ ’’یہ تربیتی کورس پنچایتی اداروں کو مضبوط بنانے اور ممبران کو با اختیار بنانے کے لیے ایک مثبت اقدام ہے کیونکہ ہمیں کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے اور اس سے پنچایت باڈیز کو یقینی طور پر تقویت ملے گی اور محکمہ آر ڈی ڈی میں شفافیت آئے گی۔‘‘