پلوامہ:کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ’’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ‘‘ (میرا قصبہ میری شان) پروگرام کے تحت منعقدہ پروگرام میں بطور وزیٹنگ آفسیر شرکت کی۔ یاد رہے کہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس اور بیک ٹو ولیج کے بعد قصبہ جات میں تعمیر و ترقی کو یقینی بنائے جانے اور عوامی مسائل کی سنوائی کے لیے ’’مَے ٹاؤن مَے پرائیڈ‘‘ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا۔ Commissioner Secretary Talat Parvaiz Visits Pulwama Attends My town My Pride
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منعقدہ ’’مَے ٹاؤن مَے پرائیڈ‘‘ کے دوسرے مرحلہ کے تحت منعقدہ پروگرام میں کمشنر سیکریٹری طلعت پرویز نے بھی شرکت کی۔ انکے علاوہ ڈی سی پلوامہ سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز نصب کیے گئے تھے جہاں پر تعینات افسران نے عوام کو یوٹی انتظامیہ سمیت مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ Kashmir My Town My Pride