اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریب منعقد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی میونسپل کمیٹی پلوامہ کی جانب سے ایک ہفتے سے جاری آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

By

Published : Oct 3, 2021, 10:05 PM IST

closing ceremony of azadi ka amrit mahotsav in pulwama
آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریب منعقد

اس ہفتے کے دوران اگرچہ قصبہ پلوامہ میں صفائی کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ وہیں صفائی کے عنوان پر کئی پروگرام بھی منقعد کئے گئے۔

دیکھیں ویڈیو

اس ہفتے کی اختتامی تقریب ضلع پلوامہ ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کونسلز کے علاقے میونسپل کمیٹی کے افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر میونسپل چیئرمین شبنم نظیر نے ایک گاڑی کا بھی افتتاح کیا، جس کو قصبہ سے کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریب منعقد

اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی پلوامہ نے گھر گھر صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیداری کی ایک پہل شروع کی ہے جو آج تک جاری تھی۔

آزادی کا امرت مہا اتسو کی اختتامی تقریب منعقد

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی پلوامہ کے شبنم نظیر نے موقع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ آزادی کا امرت مہا اتسو ہر شعبہ نے اپنے اپنے طریقے سے منا رہا ہے۔ تاہم میونسپل کمیٹی نے اس کو منانے کے لئے ایک منفرد پہل شروع کی ہے جس کے دوران وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے بیدار کریں گی۔

مزید پڑھیں:

پلوامہ: ضلع انتظامیہ کی مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر سوچتا عہد، صفائی مہم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شبنم نظیر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صاف صفائی کا ایک ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ مہم جاری رکھیں گے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں۔ صفائی ملازمین کو اس تقریب کے اختتام پر انعامات سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details