ترال علاقہ کے ڈاڈسرہ نامی بستی کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو اس جدید دور میں بھی جل شکتی محکمہ ایک مقامی نالے کا پانی فراہم کر رہا ہے، جسکی وجہ سے نہ صرف لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں بلکہ کورونا وائرس کے اس دور میں عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں تاہم جل شکتی محکمہ نے عوامی گزارشات کے باوجود دوسرے سورس سے پانی فراہم کرنے میں آج تک تاخیر کا مظاہرہ کیا ہے۔
مقامی شہری عبدالخالق کے مطابق گاوں کے لیے ایک بڑی واٹر سپلائی اسکیم منظور ہوئی ہے تاہم اس میں ابھی وقت لگ سکتا ہے لیکن فی الوقت ہم جل شکھتی محکمہ کے ذمہ داروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں دوسرے سورس سے پانی فراہم کیا جائے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ گزشتہ سال بھی گاوں کی 60فیصد آبادی یرقان کی بیماری میں مبتلا ہو گئی تھی۔