جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ دیہی ترقی نے علاقے کو صاف وشفاف رکھنے کی غرض سے علاقہ میں سوچتا ہی سیوا مہم شروع کی ہے جس کے تحت محمکہ ماہانہ 100 روپے لے کر گھروں اور دوکانوں سے نکلنے والی گندگی فضلہ کو بستی سے دور لے جارہے ہیں۔ یہ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے ایک اقدام ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ سوچتا ہی سیوا اقدام نے پلوامہ کے کاکا پورہ بلاک میں بہت صاف ستھرا ماحول لایا ہے اور یہ ان کا بہترین طریقہ کار ہے۔ ہر گھر کے مالکان سے فضلہ اکٹھا کرنا اور گلی اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے یہ ایک اچھا قدم ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ آر ڈی ڈی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آر ڈی ڈی نے گھر کے فضلے کو جمع کرنے کے لیے ہر گھر میں ڈسٹ بین بھی تقسیم کیے ہیں۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، کاکاپورہ، محمد اشرف نے کہا کہ سوچتا ہی سیوا ہے کی کامیابی میں عوام کی طرف سے ان کا مکمل مثبت ردعمل اور تعاون ہے اور کاکا پورہ بلاک کے ہر گھر سوچتا ہی سیوا ہے کی تکمیل میں ایک ذمہ دار شہری کی طرح کام کرتے ہیں۔