جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں آج انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد صفائی مہم شروع کی، جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کیا۔
ترال میں صفائی مہم شروع - لاک ڈاؤن کی پاسداری
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
ترال میں صفائی مہم شروع
اس موقعہ پر محکمہ مال اور انتظامیہ کے دیگر آفسران بھی موجود تھے۔ مہم کے دوران بس اسٹینڈ سے لیکر ترال بالا تک صفائی کی گئی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے عوام سے لاک ڈاؤن کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔