اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Group Clash in Pulwama پلوامہ میں دو گروہ کے درمیان جھگڑا، دو نوجوان زخمی - پلوامہ میں دو گھرپوں کے درمیاں جھگڑا

پلوامہ میں دو نوجوان گروہوں کے درمیاں آپسی جھگڑا ہوا۔ اس دوران نوجوانوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار ہتھیار سے حملے کیا۔ حملے میں دو نوجوان زخمی ہوئے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔

clash-between-two-youth-groups-in-pulwama-two-injured
پلوامہ میں دو نوجوان گروہوں کے درمیان جھگڑا، دو زخمی

By

Published : Mar 2, 2023, 9:49 PM IST

پلوامہ میں دو نوجوان گروہوں کے درمیان جھگڑا، دو زخمی

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ پیش آیا جس میں دو نوجوان گروہوں کے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران نوجوان گروہوں نے تیز دھار والی ہتھیار کا استعمال کیا جس کی وجہ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا.جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوانوں کا گروپ سرینگر کا تھا جبکہ دوسرا گروپ قصبہ پلوامہ کا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گروپوں کے نوجوانوں نے ایک دوسرے پر تیز دھار والی ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دو نوجوان زخمی ہوئے۔

زخمی نوجوانوں کی شناخت شاہد فاروق ساکن پلوامہ اور محمد ہاشم ساکن کنیپورہ ڈانگرپورہ سرینگر کے بطور کی گئی ہیں۔ وہیں پولیس نے جائے وقوعہ واقعہ سے ایک نوجوان کو تیز دھار ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہیں۔اطلاعات کے مطابق دنوں نوجوان گروپوں پلوامہ پاک میں تھے اور کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا۔اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس درج کرکے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اور حقیقی سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Rajouri راجوری سڑک حادثہ میں دو ہلاک آٹھ سے زائد زخمی

وہیں پلوامہ کے بیلو علاقے میں ایک اور دل خراش واقع پیش آیا،جس میں 19 ماہ کا بچہ باغ میں چھوٹی واٹر چنل میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیلو پلوامہ میں ایک 18 ماہ کا بچہ اپنے آنگن میں کھیل رہا تھا جبکہ اس کے گھر والے متصل باغ میں کام کر رہے تھے۔ بچہ کھیلنے کے دوران باغ کی ایک چھوٹی سی واٹر چینل میں گرگیا۔ اگرچہ واٹر چنل میں پانی کم تھا تاہم بچہ جنل میں تقریباً 45 منٹ تک تھا۔ جونہی والدین نے بچوں کو تلاش کرنا شروع کیا تو انہوں نے بچہ کو واٹر چنل میں بے حوشی کی حالت میں پایا۔ اگرچہ اس سی ایچ سی راجپورہ علاج کے لئے پہنچایا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مرہ قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details