اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال کا سیول لائن علاقہ پانی سے محروم

ایک مقامی شہری بشیر احمد جانباز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذ کورہ محکہ کی ناقص کارکردگی کہ وجہ سے عوام پریشان ہے اور محکمہ کے اہلکار لوگوں کی مشکلات سے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

civil lines Tral without drinking water, people suffer
ترال کا سیول لائن علاقہ پانی سے محروم

By

Published : May 31, 2020, 12:25 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال قصبہ میں محکمہ جل شکتی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

مین ٹاون ترال کے سیول لائنز ایریا میں گزشتہ ایک ماہ سے پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ لوگوں کے مطابق ایک طرف لاک ڈاؤن اور دوسری جانب پینے کے پانی کی قلت سے ان کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

ترال کا سیول لائن علاقہ پانی سے محروم

ایک مقامی شہری بشیر احمد جانباز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ محکہ کی ناقص کارکردگی کہ وجہ سے عوام پریشان ہے اور محکمہ کے اہلکار لوگوں کی مشکلات سے ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

بلال احمد نامی ایک اور شہری نے بتایا کہ انھوں نے پینے کے پانی کی قلت سے متعلق حکام سے کئی مرتبہ درخواست کی لیکن تمام کوششیں بے سود ثات ہوئیں۔

سیول لائنز علاقہ کی آبادی نے انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مؤثر اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details