ترال:اسٹیزن کونسل ترال نے جموں و کشمیر پولیس محکمہ میں سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش ظاہر کی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جانچ کا حکم دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ Farooq Trali on SI Recruitment Probe
JK Police SI Recruitment Probe : سب انسپکٹر بھرتی میں تحقیقات خوش آئند، فاروق ترالی
جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے حالیہ دنوں پولیس سب انسپکٹر کے نتائج شائع کرنے کے بعد کئی امیدواروں اور سماجی کارکنان نے بھرتی عمل پر میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ وہیں ایل جی انتظامیہ نے اس معاملے میں ہوم سکریٹری کی صدارت میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس پورے معاملہ کی جانچ کرے گی۔ Sub Inspector Recruitment LG Orders Investigation
سب انسپکٹر بھرتی میں تحقیقات خوش آئند، فاروق ترالی
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بیشتر امیداورں نے اس نتیجے میں مجموعی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے اور امیدواروں کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ نتائج میرٹ کی تحت نہیں بلکہ بااثر امیدواروں کو بے ضابطگیوں کے تحت دیا گیا۔ امیدواروں کی طرف سے یہ الزامات ایسے وقت میں لگائے گئے ہیں جب جموں و کشمیر میں بے روزگاری کا گراف نمایاں طور پر بلند ہو چکا ہے۔ فاروق ترالی نے اس لسٹ میں ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا۔