ترال(پلوامہ): ترال علاقے میں گزشتہ برس سے اب تک تین مرتبہ بجلی فیس میں اضافے کو لیکر جہاں عوامی سطح پر ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اسٹیزن کونسل ترال نے بھی اب اس معاملے پر متعلقہ محکمہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسٹیزن کونسل ترال کے چیئرمین فاروق ترالی نے بتایا کہ وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال علاقے میں بھی کووڈ کے بعد معاشی بحران سے عام لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا ہوا تھا اور اس حوالے سے بجلی محکمہ کی طرف سے بار بار فیس میں اضافے سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ ایک طرف ٹھٹھرتی سردی ہے وہیں دوسری جانب محکمہ کی جانب سے بار بار فیس میں اضافہ نے صارفین کو وَرْطَہؑ حَیرتمیں ڈال دیا ہے۔
مزید پڑھیں: