پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ کالونی لاجورہ علاقے کے ایک مڈل اسکول کے قریب ایک قدیم چنار کا درخت ہے جب کہ علاقے کے لوگوں کا بھی گزرنے کا یہ ایک واحد راستہ ہے۔ اس قدیم چنار درخت سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ علاقے میں موجود اس مڈل اسکول میں سو کے قریب چھوٹے بچے زیر تعلیم ہیں جن کا اسکول کا راستہ بھی اس مقام سے ہوکر گزرتا ہے اور یہ چنار کا درخت اس خدتک قدیم ہو چکا ہے کہ یہ کبھی بھی گر سکتا ہے۔Chinar Tree Causes Trouble to School Children
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور کوئی بڑا حادثہ پیش آنے سے قبل اقدامات اٹھائیں تاکہ جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قدیم چنار کے درخت قریب ہی ایک اسکول ہے جہاں پر 100 کے قریب چھوٹے بچے زیر تعلیم ہیں جب کہ اس پورے بستی کا گزر بھی اسی سے ہوتا ہے جب کہ یہ چنار کا درخت قدیم ہوچکا ہے اور یہ کبھی بھی گرسکتا ہے اور کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔