پلوامہ:جموں و کشمیر یو ٹی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اس دوران انہوں نے ضلع پلوامہ میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ موصوف نے محتلف اسکیموں کے تحت 4 محتلف علاقوں میں تعمیر کی گئی واٹر سپلائی اسکیموں کا افتتاح گیا، جو تقریباً 14کروڑ سے زائد رقومات سے تعمیر کی گئی ہیں۔ ان اسکیموں سے تقریباً اٹھ ہزار سے گھروں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔موصوف نے اس کے علاوہ 529.90 کروڑ سے زائد رقومات سے تعمیر کی گئی آٹھ کمروں پر مشتمل گورنمنٹ ڈگری کالج پامپور کی سائنس لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے ہال کنجو اور اٹھمولہ درچھ کی آپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔
چیف سیکریٹری نے پنگلش ترال میں اسپین پل، بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے لیے رہائشی اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھا جو تقریباً 8کروڑ سے زائد رقومات سے تعمیر کی جائے گی۔ اس طرح سے چیف سیکریٹری نے 22 کروڑ سے زائد رقومات سے تعمیر کئے جانے والے اور کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ایس ایس پی پلوامہ ایس ایس پی اونتی پورہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف محکموں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے تھے، جن کا چیف سیکریٹری کی جانب سے معائنہ کیا گیا ساتھ ہی ان کے بارے میں افسران سے جانکاری حاصل کی۔
دورے کے دوران چیف سیکریٹری نے 6 کوڑا جمع کرنے والی گاڑیوں کو جنڈی دیکھ کر روانہ کیا جس میں سے تحصیل کاکاپورہ کو 4 جبکہ تحصیل پلوامہ کو 2 دی گئی۔
مزید پڑھیں: