اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hailstorm Affected Area of Tral: چیف ہارٹیکلچر آفیسر کا ترال میں ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ - ترال کا ژالہ باری سے متاثرہ علاقہ

ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے چیف ہارٹیکلچر آفیسر نے ترال کے ستورہ، صوفی گنڈ، نارستان اور دیگر دیہات کا دورہ کیا۔ Chief horticulture officer visited of Tral

چیف ہارٹیکلچر آفیسر کا ترال کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ
چیف ہارٹیکلچر آفیسر کا ترال کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ

By

Published : May 8, 2022, 1:54 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے چیف ہارٹیکلچر آفیسر پلوامہ جاوید احمد نے محکمے کے دیگر افسران کے ہمراہ ستورہ، صوفی گنڈ، نارستان اور دیگر دیہات کا دورہ کیا اور وہاں میوہ باغات میں جاکر گزشتہ روز ہوئی ژالہ باری سے نقصانات کا جائزه لیا۔ اس موقع پر موصوف نے باغ مالکان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ نقصانات کی بھرپائی کے لیے انتطامیہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ Chief horticulture officer visited Hailstorm Affected Area of Tral

چیف ہارٹیکلچر آفیسر کا ترال کے ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ

مقامی شہری عقیل احمد نے بتایا کہ 'گزشتہ روز علاقے میں ہوئی شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور آج ہارٹیکلچر افسران نے علاقے کا دورہ کیا جو کہ ایک اچھی بات ہے تاہم متعلقہ حکام کو اس کے بعد بھی باغ مالکان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے۔' وہیں چیف ہارٹیکلچر آفیسر جاوید احمد نے بتایا کہ 'ژالہ باری کے باوجود بھی نقصان زیادہ نہیں ہوا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ 'باغ مالکان کے لیے جلد ہی ایڈوائزری بھی جاری کی جائے گی اور متاثرہ باغ مالکان کے لیے معاوضہ فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو رپورٹ روانہ کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details