اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chief Engineer KPDCL Visits Industrial Estate محکمہ بجلی کے چیف انجینئر کا صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ - محکمہ بجلی کے چیف انجینئر

محکمہ بجلی کے چیف انجینئر نے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ صنعتی مرکز کا دورہ کرکے یونٹ ہولڈرز کے ساتھ برقی رو کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ Chief engg KPDCL Holds Meet with Unit Holders of Industrial Estate Lasipora

چیف انجینئر، محکمہ بجلی نے کیا صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ
چیف انجینئر، محکمہ بجلی نے کیا صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ

By

Published : Nov 28, 2022, 7:03 PM IST

پلوامہ:وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران بجلی کٹوتی کی وجہ سے یہاں کے باشندوں خاص کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں بجلی کی غیر اعلانیہ اور مسلسل کٹوتی کی وجہ سے صنعتی اداروں کو بھی سخت نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ صنعتی اداروں میں برقی رو کے حوالہ سے درپیش مشکلات کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے پیر کو محکمہ بجلی (کے پی ڈی سی ایل) کے چیف انجینئر نے ضلع پلوامہ کے صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارخانوں کے مالکان، لاسی پورہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔Chief engg KPDCL visits Lasipora Industrial Estate

چیف انجینئر، محکمہ بجلی نے کیا صنعتی مرکز لاسی پورہ کا دورہ

میٹنگ کے دوران یونٹ ہولڈر نے کی برقی رو کے حوالہ سے صنعتی اداروں کو ہو رہے نقصان سمیت دیگر مسائل سے چیف انجینئر کو آگاہ کیا۔ چیف انجینئر نے یونٹ ہولڈرز کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جبکہ سرما کے دوران انہیں بلا خلل بجلی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

انڈسٹریل ایسوسی ایشن، لاسی پورہ، کے صدر حاجی مظفر نے میڈیا نمائندوں کے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سبھی یونٹ ہولڈرز چیف انجینئر کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے صنعتی مرکز آکر یہاں ہمیں درپیش مسائل کا از خود معائنہ کیا، ہمارے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بجلی کے حوالہ سے ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔‘‘

محکمہ بجلی کے چیف انجینئر، جاوید یوسف، نے کہا کہ وادی کشمیر کے سبھی صنعتی مراکز کو بلا خلل بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاسی پورہ کو بھی بلا خلل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے پختہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس لاسی پورہ کے 160 MVA شروع کیے جانے سے نہ صرف لاسی پورہ بلکہ ضلع پلوامہ میں بجلی سپلائی میں کافی بہتری آئے گی۔

چیف انجینئر نے دعویٰ کیا کہ وادی بھر کے مختلف گریڈ اسٹیشنز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جس سے عوام کو کافی راحت مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details