پلوامہ (جموں و کشمیر) :ایک جانب جہاں انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے وہیں چک، راجپورہ، اونتی پورہ کی آبادی کا دعویٰ ہے کہ انہیں ’’جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘ چک، راجپورہ کے باشندوں کے مطابق وہ جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے کثیر اابادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ’’اس علاقے کو سرکار نے یکسر نظر انداز کیا ہے اور یہاں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی، آبادی کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا: ’’جہاں گاؤں میں بجلی کا نظام ابتری کا شکار ہے وہیں اس علاقے میں ڈرینیج اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے علاقے میں لوگ بہت ہی زیادہ پریشان ہیں۔‘‘ لوگوں کے مطابق ’’گاؤں کے گلی کوچے ناقابل آمد رفت ہیں اور اب بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سماجی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘