ترال (پلوامہ):گزشتہ کئی برسوں کے دوران اگرچہ ترال علاقے میں رابطہ سڑکوں کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور جس کا اعتراف مقامی لوگ بار بار کر رہے ہیں، لیکن اس سب کے باوجود دیور چھتروگام سڑک خستہ حالی کی شکار ہوگئی ہے۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے گھڑے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس رابطہ سڑک کی طرف پچھلے پندرہ برسوں کے دوران توجہ ہی نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ معوملی بارش ہونمے کے بعد سڑک کے گھڑوں میں پانی جمع ہوتا ہے،جس کی وجہ سے چلنے بھرنے میں دشورای پیش آتی ہے۔