پلوامہ:ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس پلوامہ میں سبکدوش ہونے والے تین ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ District Information Office Pulwama تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے ملازمین کی عزت افزائی کے علاوہ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ Ceremony in honor of Retiring Employees ریٹائر ہونے والے ملازمین میں محمد یوسف اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر، محمد یعقوب سینئر اسسٹنٹ اور محمد اکبر خان اسکرین مین شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر، پلوامہ میں الوداعی و اعزازی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پلوامہ، طاہر احمد ماگرے سمیت محکمہ دیگر ملازمین و افسران نے شرکت کی۔ Ceremony in honor of Retiring Employees at District Information Office Pulwama تقریب کے دوران طاہر احمد سمیت دیگر ملازمین نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ساتھ گزارے لمحوں کو یاد کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی ان کی خدمات اور تعاون کی سراہنا کی۔