اونتی پورہ: مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) کے مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے چرسو اونتی پورہ اور پامپور کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام میں شرکت کی اور عوامی وفود کے مسائل سنے۔Bhanu Pratap Singh In Awantipora
اس کے علاوہ بھانو پرتاب سنگھ ورما نے چرسو پلوامہ میں جن ابھیان میں شرکت کی۔انہوں نے بیٹ کلسٹر کا دورہ کیا، کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کیا اور لوگوں اور عوامی نمائندوں سے بات چیت کی۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر موصوف نے بتایا کہ مودی حکومت انٹرپینور شپ اور خود روزگار کی آسانی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس لیے لوگوں کو بھی آگے آکر سرکاری اسکیموں سے فایده اٹھانا چاہیے۔Bhanu Pratap Singh Verma Visits Awantipora
مرکزی حکومت کشمیر کی مجموعی ترقی کیلئے کوشاں، بھانو پرتاب سنگھ وزیر نے بعد میں لاڈمو واٹر سپلائی اسکیم کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔پامپور میں وزیر موصوف نے سریکلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسچوٹ پامپور کا دورہ بھی کیا اور وہاں ملازمین سے بات کی۔
مزید پڑھیں:Bhanu Pratap Singh Verma Visits Pulwama مرکزی وزیر بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے پلوامہ کا دورہ کیا
موصوف نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی وزارا کے دورہ کشمیر کا مقصد یہ ہے کہ دیکھا جائے کہ کیا مرکزی اسکیموں کا فائدہ زمینی سطح پر پہنچتا ہے کہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سہولیات کے لیے آسان قسطوں پر قرضہ اور دیگر اسکیموں کو بھی لانچ کیا گیا ہے تاکہ ترقی کے منازل حاصل ہو سکیں۔