پلوامہ:مرکزی سرکار نے دیہی علاقوں میں تعمیر وترقی کو یقینی بنانے کے غرض سے امسال 30 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقومات پی آر آئیز کو واگزار کیے ہے ان باتوں کا اظہار بی جے پی ضلع صدر پلوامہ سجاد رینا نے کہا
انہوں نے کہا کہ پی آر آئیز اپنے اپنے دیہی علاقوں میں گرام پنچایتوں میں حصہ لیکر عوام سے اپیل کریں کہ وہ بھی گرام پنچایتوں میں حصہ لے تاکہ ان کے علاقوں میں تعمیر وترقی کے کام کو انجام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں پلوامہ کے کئی دیہی علاقوں میں اس طرح کی گرام پنچایتوں کو انجام دیا جارہا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔
بی جے پی کے سینیئر نے اس سلسلے میں ضلع کے کئی علاقوں میں گرام پنچایتوں میں حصہ لیا۔موصوف نے علاقہ کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے دی گئی رقومات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی اور کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کاموں کی ترجیحی بنیادوں پر نشاندہی کریں تاکہ ان کاموں کو جلد کیا جاسکے۔