پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے شادی مرگ میں بھی گورو نانک کا 554ویں جنم دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلع پلوامہ کے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سکھ مذہب کو مانے والوں نے گرونانک دیو جی کا جنم دن جوش و خروش سے منایا۔ گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ اپنے گوردواروں میں جمع ہوتے ہیں جہاں وہ اپنی عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کرتے رہے۔ اس کے علاوہ لنگر میں کئی قسم کے کھانوں کا بھی خاص انتظام کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں سوجیندر سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں لیکن ہمیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ ہم اقلیت میں ہیں۔ہم مسلمانوں کے ہر سکھ و دکھ میں شریک ہوتے ہیں وہیں ان کے تہواروں پر ہم ان کے گھر جاکر ان کو مبارکباد دیتے ہیں،اسی طرح مسلمان بھی ہمارے تمام تہواروں میں شریک ہوتے ہیں اور ہمیں مبارکباد دیتے ہیں۔
وکیل سنگھ نامی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ہم سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد گرونانک دیو جی کا جنم دن جوش و خروش سے مناتے ہیں۔انہوں نے کہا یہاں ضلع پلوامہ سے ہی نہیں بلکہ ملک کی دوسرے ریاستوں سے بھی سکھ برادری کے لوگوں آتے ہیں۔