اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال کے قویل میں سرچ آپریشن - اردو نیوز

گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Mar 5, 2021, 10:29 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع قویل شکارگاہ نامی گاؤں میں ایس او جی ترال اور دیگر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر محاصرہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جسکے بعد پورے گاؤں کا محاصرہ کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی ہے البٰتہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details