اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال اور شوپیان میں سرچ آپریشن ختم - آمیرآباد

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دو مقامات اور شوپیان کے نارہ پورہ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا تھا جو پُرامن طور پر اب ختم ہو چکا ہے۔

Caso underway in two places of Tral
ترال میں دو مقامات پر سرچ آپریشن جاری

By

Published : Mar 18, 2021, 8:51 AM IST

Updated : Mar 18, 2021, 1:03 PM IST

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور پر آریگام اور قائم پورہ امیرآباد کا محاصرہ کیا تھا۔ اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا اور تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

وہیں نارہ پورہ شوپیان میں بھی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا جو ختم ہو چکا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق فوج کی 62 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع شوپیان کے نارہ پورہ علاقے میں تلاشی آپریشن کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کی گئی اور تلاشی آپریشن کیا گیا۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 1:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details