جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر دو دیہاتوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ترال کے بلال آباد علاقے میں جھڑپ کے بعد فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی تلاشی کاروائی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جارہی ہے۔