جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں صبح سے سرچ آپریشن جار ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع شوپیاں کے باباپورہ زونپورہ علاقے کو فوج نے محاصرہ میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کروائی جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات ملنے پر فوج مقامی پولیس اور سی ار پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے دونوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔