فوج نے پلوامہ ضلع کے جامعہ محلہ ٹکن علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں سرچ آپریشن - سکیورٹی فورسز پلوامہ اور شوپیان کے
سکیورٹی فورسز پلوامہ اور شوپیان کے مختلف گاؤں میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی مشترکہ ٹیم نے 55 آر آر، ایس او جی پلوامہ، 183 بٹالین سی پی ایف نے جامعہ محلہ ٹکن کو محاصرے میں لیا ہے۔
فوج کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے کے بعد فوج نے علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق گھر گھر تلاشی چلائی جا رہی ہے اور گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے تاہم ابھی تک عسکریت پسندوں کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔
وہیں فوج نے ضلع شوپیان کے کئی گاؤں کو محصرے میں لیا ہے۔
فوج کے 44 اور 62 آر آر، پولیس، سی ار پی ایف کے 14 اور 178 بٹالین کی مشترکہ ٹیموں نے نیلو پوشوئری اور چون شوپیان علاقوں میں گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کردے ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار۔