اطلاعات کے مطابق تلاشی کاروائی کے دوران نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔
جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن - جنوبی کشمیر میں عسکریت پسند
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے، ضلع پلوامہ کے رہموں اور مترگام علاقے میں علاقے میں فوسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں مین سرچ آپریشن
ذرائع نے بتایا کہ کہ نوجوانوں اور فورسز کے مابین اس جھڑپ میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ادھر ضلع شوپیاں کے تاچھلو اور اونیور علاقہ میں بھی فوج نے تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔ ضلع کلگام کے فرسیل علاقے کو بھی میں فورسز کی جانب سے تلاشی کاروائی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔